محسن نقوی سے بحرینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ،سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش 

Aug 24, 2025 | 18:21:PM
محسن نقوی سے بحرینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ،سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش 
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا ٹیلی فونک رابطہ  ہوا ہے،بحرین کے وزیرداخلہ نے پاکستان  میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے  جانی  نقصان  پر اظہار  افسوس  کیااور جاں بحق  افراد  کے  لواحقین  سے  دلی  ہمدردی  و  اظہار  تعزیت کیا۔

بحرینی  وزیر  داخلہ  نے سیلاب  متاثرین کیلئے پاکستانی  ہم منصب  کو ہرممکن  مدد  کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی گھڑی  میں پاکستانی بہن بھائیوں  کے   ساتھ  کھڑے  ہیں،متاثرین  سیلاب  کی  مددکیلئے حاضر  ہیں۔ 

  وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیلاب  متاثرین  کے ساتھ  اظہار  یکجہتی  پر بحرینی  ہم  منصب  کا شکریہ  ادا  کیا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں  سے انتہائی متاثرہ  ملک ہے،سیلاب،بارشوں  اور کلاوڈ  برسٹ  سے ہونے  والی  تباہی الفاظ  میں  بیان  نہیں  کی  جا  سکتی۔ 

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ون ڈے کا نتیجہ بھی آ گیا