ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی

Aug 24, 2025 | 18:49:PM
ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الاول 26 اگست کو ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختیار)لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم ربیع الاول 26 اگست  بروز منگل کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں مولانا عبدالخبیر آزاد  کی صدارت میں ہوا جس میں طے پایا کہ ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل ہوگی ،12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ ہوگی۔

محکمہ موسمیات  نے پیش گوئی کی تھی کہ  ربیع الاول کے چاند کی عمر 32 گھنٹے ہے،چاند7 بج کر3منٹ سے 7بج کر44 منٹ تک دیکھا جا سکتا تھا۔ 

زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کا اجلاس ایوان اوقاف میں جاری منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈی جی محکمہ اوقاف خالد محمود سندھو، مولانا مختار احمد ندیم صوبائی خطیب،مفتی محمد عمران حنفی، ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مولانا شفیق احمد کی شریک ہوئے،مفتی احمد خان ممبر وزارت مذہبی امور بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 اجلاس کے اختتام پر ڈی جی محکمہ اوقاف نے کہاکہ لاہور میں ربیع الاول کی چاند نظر نہیں آیا تاہم چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان باقاعدہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ ڈی جی اوقاف خالد محمود سندھور نے مزید کہاکہ مرکز کی جانب سے کچھ ہی دیر میں اعلان کیا جائے گا۔ 

ادھر پشاور میں بھی  ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں زونل کمیٹی کا اجلاس ہو ا جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مون سون حادثات، 24 گھنٹوں میں 10 افراد جاں بحق، 56 زخمی