مون سون حادثات، 24 گھنٹوں میں 10 افراد جاں بحق، 56 زخمی 

Aug 24, 2025 | 17:39:PM
مون سون حادثات، 24 گھنٹوں میں 10 افراد جاں بحق، 56 زخمی 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)مون سون بارشوں کے دوران حادثات میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد جان کی بازی ہارگئے، جبکہ 56 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

این ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مون سون کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 افراد زخمی بھی ہوئے جن کا تعلق کے پی کے سے بتایا جاتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 38 مرد، 11 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، چوبیس گھنٹوں میں 371 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون سے 24 اگست تک 798 لوگ جاں بحق اور 1074 لوگ زخمی ہو چکے ہیں، مجموعی طور پر اب سے زیادہ 479 لوگ خیبرپختونخوا میں جانبحق ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں 165، سندھ میں 54، بلوچستان میں 24 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں، جی بی میں 45، کشمیر میں 23 اور اسلام آباد میں 8 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 7001 گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے،5548  مویشی بھی جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب جائیں گے