زرتاج گل کو جلسے میں شیخ رشید نے کیا کہا؟ انٹرویو میں بڑا انکشاف کردیا

Aug 24, 2022 | 15:04:PM
زرتاج گل,پی ٹی آئی, عمران خان , شیخ رشید ,24نیوز
کیپشن: زرتاج گل،شیخ رشید احمد(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) زرتاج گل کو  جلسے میں   شیخ رشید نے کیا کہا؟ انٹرویو میں بڑا انکشاف کردیا ۔

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل  حکومت جانے  کے بعد  بول پڑیں ،بڑے بڑے انکشافات کردیے ۔کہتی ہیں کہ  انہیں شوہر نے کبھی تحفہ نہیں دیا اور   تعریف بھی زیادہ نہیں کرتے۔زرتاج گل کے شوہر ہمایوں خان کے ہمراہ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 دورا ن انٹرویو   زرتاج گل  کہتی ہیں کہ  شوہر نے مجھے کبھی تحفہ نہیں دیا ہے، نہ جانےکن خواتین کو تحفے دیتے ہیں۔سیاست نے بیڑا غرق کردیا ہے، ہم بھی کسی زمانے میں خوبصورت ہوا کرتے تھے، شروع میں خواہش تھی کہ شوہر تعریف کریں لیکن شروع سے اوقات میں رکھا زیادہ تعریف نہیں کی۔ شوہر تعریف نہیں کرتے، شیخ رشید نے ایک بار  مجھے جلسے میں تقریر کرتے دیکھ کر کہا تھا کہ اگر آپ جیسی خواتین محنت کریں تو وہ خواتین حکومت کرتی ہیں۔

ضرور پڑھیں :حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں،عام انتخابات کب ہوں گے؟تہلکہ خیز انکشاف
دوسری جانب ان کے شوہر ہمایوں خان نے کہا کہ اگر لڑائی ہوجائے تو پہل میں ہی کرتا ہوں۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک پارٹی میں کرشماتی شخصیت کے مالک عمران خان ہی ہیں اور وہ میرے شوہر کو بہت پسند کرتے ہیں، شاہ محمود بھی بہت اسمارٹ ہیں جب کہ جہانگیر ترین کو سچ میں بہت سراہتی ہوں۔