حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں،عام انتخابات کب ہوں گے؟تہلکہ خیز انکشاف

Aug 24, 2022 | 14:17:PM
عمران خان,تحریک انصاف,نجم سیٹھی شو , آئی ایم ایف , آرمی چیف ,24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ستمبر حکومت کیلئے کتنا ستمگر ہونے جارہا ہے؟ ستمبر میں ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ حکومت  کا تحتہ الٹ دیا جائے گا یا یہی نظام آگے تک چلے گا ؟ تہلکہ خیز انکشاف  نے سبھی کو پریشان کردیا ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب دباؤ میں آؤں گا۔انہوں نے یہ باتیں ایک اجلاس میں کیں ۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں  عمران خان کوضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالےسےامور پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کیلئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا جبکہ پارٹی قیادت نے بھی کسی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے اور وہ شیڈول کے مطابق جلسے کریں گے۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھاکہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا نہ اب دباؤ میں آؤں گا اور ملک کا نظام بہتر کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ضرور پڑھیں :توہین عدالت کیس :سابق ججوں نے عمران خان کو کیا مشورہ دیا

اسی تناظر میں پروگرام ’’نجم سیٹھی شو ‘‘کے تجزیہ کار نجم سیٹھی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے عمران خان اور ان کے ساتھی الیکشن کروانے کی بات کررہی ہے،ن لیگ  اور پی ڈی ایم نے الیکشن نہیں کروایا ۔حکومت نے آئی ایم ایف کا پروگرام سائن کرلیا ،عمران خان کی مقبولیت بڑھ گئی ہے،ایسی صورتحال میں ن لیگ الیکشن کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں ۔

نومبر میں آرمی چیف کی تقرر ی ہوگئی ،موجودہ سپہ سالار چاہتے ہیں کہ نئی تقرری ایسے ماحول میں ہو کہ ان کی بات مانی جائے،ایک تھیوری کے مطابق جیسے ہی آئی ایم ایف سے پیسے ملیں گے حکومت کو کہا جائے گا چلے جائیں ،اگر نہیں جاتے تو  ایم کیو ایم کو کہا جائے گا کہ وہ حکومت چھوڑ دیں اور یہ حکومت گر جائے گی ،عبوری حکومت بنے گی اور 60 دن میں الیکشن ہوں گے اور نئی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری نومبر میں کرسکتی ہے۔

اگر الیکشن دسمبر میں ہوتے ہیں تو عبوری حکومت سے بھی کچھ کروایا جاسکتا ہے،آرمی چیف جب چاہیں گے تب ہی الیکشن ہوسکتے ہیں،اگرستمبر میں الیکشن نہیں ہوتے تو عمران خان پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں توڑ دیں گے،جتنی مقبولیت ہے وہ آسانی سے الیکشن جیت جائیں گے ،جیسے وہ چاہیں گے کریں گے۔نئے الیکشن کی صورت میں پھر وہ مرکز میں آسانی سے حکومت بنا لیں گے۔فٹ بال کو کک لگے گی تو بال عمران خان کے پاس ہی گرے گی اور وہ گول کریں گے۔