پی ٹی آئی کے رہنما کی جیل میں حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل ہو گئے

Apr 24, 2026 | 16:51:PM
 پی ٹی آئی کے رہنما کی جیل میں حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب ہوگئی۔جیل حکام نے  اعجاز چوہدری کو فوری طور پر لاہور کے امراض قلب کے بہترین ہسپتال پہنچا دیا۔

وکیل رانا مدثر عمر نے اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت خرابی اور پی آئی سی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کی ہے۔

 وکیل رانا مدثر نے کہا کہ اعجاز چوہدری کا پی آئی سی  میں چیک اپ کیا جا رہا ہے۔

اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے متعدد مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔