ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی پہلی رقم وصول کرلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے ٹول ٹیکس کی پہلی رقم وصول کرلی گئی، ایران کے مرکزی بینک نے رقم ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی نے ٹول ٹیکس کرپٹوکرنسی سے موصول ہونے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کیلئے ٹول ٹیکس کی ادائیگی نقد رقم کے ذریعے کی گئی ہے۔
اس سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر نے کہا تھا کہ آبنائے ہُرمُز سے ٹول ٹیکس کی مد میں حاصل ہونے والی پہلی آمدنی مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے کراچی کے نوجوان کی کمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالر لگا دی