امر خان نے وہاج علی اور فہد مصطفیٰ کی تعریفوں کے بل باندھ دیئے

Apr 24, 2024 | 10:23:AM
امر خان نے وہاج علی اور فہد مصطفیٰ کی تعریفوں کے بل باندھ دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و مصنفہ امر خان  نے اداکار وہاج علی اور فہد مصطفیٰ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،ان کا کہناہے  کہ وہاج جیسی عاجزی کسی میں نہیں دیکھی۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں امر خان نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات جیت کی،دوران انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے ساتھی فنکاروں کے حوالے سے سوال کئے جس پر امر خان فہد مصطفیٰ اور وہاج علی کے گُن گانے لگیں۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ کس اداکار کے ساتھ مجھے فلم میں کاسٹ کیا جائے تو میں فہد مصطفیٰ کا ہی نام لوں گی کیونکہ اس وقت وہ ہی ایک اداکار ہیں جو کردار ادا کرنے میں جان لگا دیتے ہیں۔

دوران انٹرویو اداکارہ سے میزبان نے جب ساتھی فنکار وہاج علی کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے وہاج علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاج شہرت کی بلندیوں اور اونچائیوں پر پہنچنے کے بعد بھی انتہائی عاجز مزاج انسان ہیں، ان کی جیسی عاجزی اور شخصیت باقی اداکاروں میں نہیں دیکھی۔


 
خیال رہے کہ اداکارہ نے جیو کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار وہاج علی کے رویے اور شخصیت کی معترف نظر آئیں۔

ان کے خیال میں شہرت حاصل کرنے کے بعد وہاج علی میں باقی اداکاروں کی تمیز اور عزت بھی آگئی ہے، وہ جتنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اتنے ہی عاجز مزاج ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے وہاج علی کی اتنی تعریفیں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے اداکار کی شخصیت کو خوب سراہا۔