تھیٹر ڈراموں میں غیر اخلاقی پرفارمنس پر ایک سال کی پابندی لگنی چاہیے: اداکارہ ہیر جٹ

Sep 23, 2023 | 23:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)  اداکارہ ہیر جٹ کا کہنا ہے کہ تھیٹر ڈراموں میں غیر اخلاقی پرفارم کرنے والوں پر ایک سال کی پابندی لگنی چاہیے۔

اداکارہ ہیر جٹ بھی تھیٹر ڈرامے کھلنے پر خوش ہوگئیں۔ 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند اداکاروں کی وجہ سے ٹھیٹرز بند ہوئے جو  سب کی بدنامی کا باعث بنے، اب تمام ٹھیٹر فنکاروں کو احتیاط سے کام کرنا چاہے اور ایسی حرکت سے گریز کرنا چاہے جو سب کی بدنامی اور مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کریک ڈاؤن کے بعد دوبارہ سے تھیٹر ڈراموں کا باقاعدہ آغاز

ادکارہ ہیر جٹ کا مزید کہنا تھا کہ تھیٹر ڈرامے میں جو غیر اخلاقی پرفارمنس کرے اس پر ایک سال کی پابندی لگنی چاہیے ,میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا اور نا ہی مجھے کبھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔