لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو بھی سامنے آگئی 

Sep 23, 2021 | 22:29:PM
اوباش نوجوان، جنسی طور پر ہراساں
کیپشن: لاہور، راہ چلتی خاتون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں ایک اوباش نوجوان نے را ہ چلتی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر دیا،واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید چادر اوڑھے ایک خاتون گلی میں سے گزر رہی ہے، اسی دوران پیلی شرٹ اور کیپ میں ملبوس موٹرسائیکل سوار نوجوان اس کا بار بار راستہ روکتا ہے، خاتون راستہ بدلتی ہے لیکن نوجوان اسے بار بار تنگ کرتا ، آوازیں کستا اور اشارے کرتا ہے۔پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی ہے، ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی صندل خٹک کے ساتھ ایسی شرمناک ویڈیو کہ سو شل میڈیا پر بھونچال آگیا