قومی ٹیم کی شکست ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا ہے، اظہر محمود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے متعدد کیچ ڈراپ کیے۔ سٹیمپ چھوڑا۔ اب بہترین ٹیم کو موقع دیں گے تو جارحانہ جواب ہی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے پنڈی ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی۔ جبکہ پاکستان کو بیٹنگ کولیپس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی سپنرز کے لیے سازگار پچز بنانا پڑیں گے۔ کیونکہ ڈومیسٹک میں سپنرز کو باؤلنگ کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا تھا۔
اظہر محمود نے کہا کہ سکور کرنے کا طریقہ آنا چاہیےاور انٹرنیشنل کرکٹ میں دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔ پاکستان کو سپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنا سیکھنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے پاس باؤلنگ کا کافی تجربہ ہے اور راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ نے ہر طرح کے باؤلرز کو مدد دی۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ گزشتہ سال صرف چار ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔ اب زیادہ میچز کھیلیں گے تو تجربہ حاصل ہو گا۔ جبکہ پاکستانی بیٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایک اور شکست کا سامنا