آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

Oct 23, 2025 | 17:23:PM
آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 9 وکٹوں پر 264 رنز بنائے، روہت شرما 73 رنز بناکر نمایاں ہے، شریاس ایئر نے61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوہلی کوئی رن نہ بناسکے۔

آسٹریلیا نے ہدف 48ویں اوور میں حاصل کرلیا، میتھیو شارٹ 74 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے جبکہ کوپر کونولی 61 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، سیریز کا آخری ون ڈے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی