اسحاق ڈار کی پولینڈ کے ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس، تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔
پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سِکورسکی کا استقبال کر کے مسرت ہوئی، یہ راڈوسلاو سِکورسکی کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، ان کے لیے یہ خطہ اجنبی نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دوسری جنگ میں ہزاروں پولش مہاجرین کو پناہ دی، پولش ایئر فورس افسر نے پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں، آج باہمی تعاون اور آئی ایس ایس آئی اور پولش انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یادشتوں پر بات ہوئی۔
Deputy Prime Minister / Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received the Deputy Prime Minister & Foreign Minister of Poland H.E. Radosław Sikorski @sikorskiradek at the Ministry of Foreign Affairs.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 23, 2025
The two leaders held a tête-à-tête meeting and exchanged… pic.twitter.com/OlKaBF1h2e
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتنہ الخوارج کے پاکستان پر حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا، راڈوسلاو سِکورسکی کا دورہ پاک پولش تعلقات میں بہتری کے لیے سنگ میل ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم پولینڈ نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غزہ میں امن چاہتے ہیں، پولینڈ مستحکم اور پُرامن جنوبی ایشیا کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے شرکت کی۔