میاں نواز شریف مری پہنچ گئے، کارکنوں کی جانب سے والہانہ استقبال

Oct 23, 2023 | 18:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کشمیر پوائنٹ مری اپنی رہاش گاہ پہنچ گئے جہاں لیگی کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے مری پہنچنے پر لیگی کارکنوں سمیت خواتین ورکرز نے کشمیر پوائنٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کارکنوں نے زبردست انداز میں ’وزیراعظم نوازشریف‘ کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیے: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، اسحاق ڈار کو کلین چٹ مل گئی

میاں محمد نوازشریف براستہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچے، شدید سردی کے باوجود مسلم لیگی کارکن میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے کشمیر پوائنٹ پر موجود رہے۔