پاک بھارت میچ :بھارتیوں نے حیران کن کام کردیا

Oct 23, 2022 | 11:44:AM
پاک بھارت میچ,آئی سی سی, ٹی 20 ورلڈکپ, میلبورن
کیپشن: بھارتی شائقین محمد رضوان کا استقبال کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک بھارت میچ شروع ہونے سے پہلے بھارتیوں نے حیران کن کام کردیا ۔

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے قدرے بہتر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ میدان میں بھارت کی ٹیم پاکستانی ٹیم سے بہتر ہے لیکن ہماری ٹیم جیتنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

ضرور پڑھیں : پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ،دنیا کی نظریں میلبورن پر جم گئیں

ادھر میلبورن سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ موسم مکمل طور پر صاف ہوگیا ہے۔آسمان کاکثرتی حصہ بادلوں سے صاف ہے۔پاک،بھارت میچ وقت پر شروع ہوگا۔میلبرن میں گزشتہ6 گھنٹوں سے کرکٹ فینز کا گراؤنڈ کے چاروں جانب جیسے سمندر امڈ آیا ہے۔پاکستان ور بھارت کےکرکٹ فینز کے ساتھ ساتھ کئی ممالک کے کرکٹ تماشائی یہ میچ دیکھنے آرہے ہیں۔ہر جانب پرچموں کی بہار ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ہوٹل سے جب ایم سی جی کے لئے روانہ ہوئی توسیکڑوں کرکٹ فینز نے انہیں باہر کھڑے ہوکر رخصت کیا۔گرائونڈ آمد پر توہزاروں فینز نے استقبال کیا ہے۔ٹیمیں ایم سی جی پہنچ گئی ہیں۔بھارتی  فینز بھی اپنے ملک کے پرچم لئے استقبال والوں میں موجود تھے۔