این اے 104؛لیگی امیدوار راجہ دانیال 52ہزار 791ووٹ لیکرکامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 فیصل آبادکےمکمل( 375) پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی نتائج آگئے۔
نتائج کے مطابق فیصل آباد این اے 104 کے سرکاری نتائج میں راجہ دانیال کامیاب قرار پائے۔
این اے 104سے ن لیگی امیدوار راجہ دانیال عزیز 52ہزار 791ووٹ لے کر جیت گئے،این اے 104سے آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19ہزار 262 ووٹ لے کر ہار گئے۔
خیال رہے کہ این اے 104 میں ن لیگ کے راجہ دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید سمیت پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے میں ووٹرز کی تعداد کل 5 لاکھ 57 ہزار 637 ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عابد شیر علی کی سرِ عام بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل