ایک اور مزاحیہ اداکار لوگوں کو ہنساتے ہنساتے دنیا سے چلا گیا

Nov 23, 2022 | 18:10:PM
معروف مزاحیہ اداکار، ٹونی نوید رشید، انتقال،
کیپشن: ٹونی نوید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف مزاحیہ اداکار ٹونی نوید رشید انتقال کر گئے ،اداکار کے پیٹ میں تکلیف تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ٹونی نوید فیشن فوٹوگرافی مزاحیہ اداکاری اور نجی چینلز پر بطور میزبان اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے رہے۔ٹونی نوید رشید کے انتقال پر ان کے ساتھی فنکاروں شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید کے انتقال سے پیداہونے والا خلا پرنہیں ہو سکتا۔
ساتھی فنکاروں کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ٹونی نوید رشید نے شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے دوسروں کے دلوں میں جگہ بنائی۔شوبزکیلئے اداکار ٹونی نوید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا درج مقدمات خارج کرنے کیلئے پھر ہائیکورٹ سے رجوع