فلم’’ سائیکو‘‘ کی پروموشن؛ میراکی نٹ کھٹ اداؤں نےمداحوں کو حیران کر دیا
یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ، امید ہے لوگ اسےبے حد پسند کریں گے،اداکارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد میں فلم سٹار میرا نے اپنی نئی آنے والی فلم’’ سائیکو‘‘ کی پروموشن کے دوران مداحوں کواپنی نٹ کھٹ اداؤں سے حیران کر دیا۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا اسلام آباد میں اپنی نئی فلم ’’سائیکو‘‘ کی پروموشن کے لیے پہنچیں تو مداحوں کا جوش دیدنی تھا، میرا نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’سائیکو ‘‘ایک منفرد کہانی پر مبنی ہے جس میں سنسنی، ڈرامہ اور بھرپور تفریح شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کیخلاف تھانہ چوہنگ میں درخواست دیدی
معروف اداکارہ نے کہا کہ یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے اور مداح اس فلم میں ان کا ایک بالکل مختلف انداز دیکھیں گے، وہ فلم کی ریلیز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور امید کرتی ہیں کہ لوگ اس فلم کو بے حد پسند کریں گے۔
میرا کے دلچسپ انداز، شوخ اداؤں اور مداحوں کے ساتھ خوشگوار ملاقات نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔