یوکرین سے جنگ، روس کو فوجیوں کی شدیدکمی کاسامنا

May 23, 2026 | 12:12:PM
یوکرین سے جنگ، روس کو فوجیوں کی شدیدکمی کاسامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2026ء میں اب تک روس کے 83,000 سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی نقصانات 141,500 سے بڑھ گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی فوجی سربراہ اولیکساندر سیرسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج مسلسل کمزور ہو رہی ہے اور محاذ پر یوکرین نے کئی علاقوں میں برتری حاصل کر لی ہے۔

یوکرینی انٹیلی جنس کا دعویٰ ہے کہ روس روزانہ 1,000 سے زائد فوجیوں کا نقصان اٹھا رہا ہے لیکن نئی بھرتیاں صرف 800 سے 930 یومیہ ہو رہی ہیں جس سے روسی فوجی طاقت میں کمی آ رہی ہے۔

 اسی وجہ سے روس کے 40 علاقوں میں فوج میں شمولیت کے بونس میں 30 سے 100 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودیہ: عازمین حج کی تعداد15 لاکھ18 ہزار تک پہنچ گئی

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس مزید 100,000 فوجی جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 اس مقصد کے لیے مالدووا کے علاقے ٹرانسنیسٹریا میں روسی زبان بولنے والوں کو شہریت دینے کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین نے روسی تیل کی تنصیبات اور ریفائنریز پر حملے بھی تیز کر دیے ہیں۔

 عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق ان حملوں کے باعث روس کی تیل کی پیداوار میں اپریل 2026ء کے دوران 460,000 بیرل یومیہ کمی ہوئی ہے۔