غیر اخلاقی پرفارمنس،ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد سٹیج فنکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زین مدنی) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نےسٹیج ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد اداکار اور اداکاراؤں کو وارننگ اور شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹسز پنجاب کونسل آف دی آرٹس ڈرامہ ٹیم کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔ شمع تھیٹر سے اداکارہ پری جان اسماء ڈول کو وارننگ نوٹسز جاری ہوا ہے ،
محفل تھیٹر سے اداکار عمران شوکی ، معصومہ چوہدری اور اداکارہ سلک اور بلا شیخوپوریا کو شوکاز نوٹس جاری ہوئے ہیں۔اداکارہ عروج خان کو تماثیل تھیٹر کے ڈرامے میں غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے،ناز تھیٹر سے اداکارہ آفرین پری کو وارننگ نوٹس جاری ہوا۔اس کے علاوہ اداکار رضی خان، نایاب خان اور اقصی ملک کو پرنس تھیٹر کے ڈرامے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری ہوئے ہیں۔تمام فنکاروں نے اپنے اپنے جواب نوٹسز ملتے ہی جمع کروا دیئے۔پکار کی ڈراما سنسر کمیٹی کل ان جوابات پر اپنی رپورٹس تیار کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ