سینیٹ اجلاس:سول کورٹس ترمیمی بل2025 کثرت رائے سے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سینیٹ نے سول کورٹس ترمیمی بل2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سول کورٹس ترمیمی بل2025 پیش کیا گیا ، ترمیمی بل کو اراکین سینیٹ نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جبکہ فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ مسلم فیملی لاز بل پر مذہبی امور کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار،سافٹ ٹارگٹ پر آگیا ، عطا تارڑ