ماہرہ خان اورہمایوں سعیدکی"لو گُرُو" کے ٹریلر کی ٹائمزاسکوائر پرسکریننگ

May 23, 2025 | 11:03:AM
ماہرہ خان اورہمایوں سعیدکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماہرہ خان اورہمایوں سعید کی  رومانٹک کامیڈی فلم "لو گُرُو" کے ٹریلر کی امریکہ میں ٹائمز اسکوائر پر اسکریننگ کردی گئی۔

"لو گُرُو" پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے، جس کے ٹریلر کو ٹائمز اسکوائر کی اسکرینز پر چلایا گیا اور اسے دیکھنے کے لیے فلم کی کاسٹ اور درجنوں مداح بھی وہاں موجود تھے۔

ٹائمز اسکوائر پر ٹریلر کی اسکریننگ کے موقع پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید بھی موجود تھے، جنہوں نے وہاں آنے والے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔

"لو گُرُو" کے ٹریلر کی اسکریننگ کے موقع پر وہاں تقریب بھی منعقد کی گئی جبکہ فلم کی کاسٹ نے نیویارک کے علاوہ دیگر امریکی شہروں میں بھی فلم کی پروموشن کی۔

 ماہرہ خان اورہمایوں سعید کی جانب سے امریکا میں فلم کی پروموشن کی متعدد ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں، جن میں انہیں فلم کے گانے "آ تینوں موج کراواں" پررقص بھی کرتے دیکھا گیاہے۔

"لوگُرُو"کوآئندہ ماہ عید الاضحیٰ پر پاکستان اور امریکا سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کیا جائے گا،فلم کے گانے اور ٹریلر پہلے ہی وائرل ہو چکے ہیں۔

فلم"لو گُرو"کا ٹریلر اگرچہ کہانی کو مکمل طور پربیان نہیں کرتا،تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں ایک دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد (جاوید شیخ) کی طرف سے ایک ذمہ داری ملنے کے بعد سچی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی جہاں ماہرہ خان کو ایک بولڈ اور فنونِ لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ، جبکہ ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے کردار میں دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مائرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم "لو گرو" کا بجٹ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف

فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ نے فلم کی ہدایات دی ہیں،فلم کو ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے،"لو گُرو" اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی،فلم میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والی مزاح بھی دیکھنے اور سننے کو ملے گی۔