سعودی عرب میں تیز رفتار گاڑی3 بچوں پر چڑھ دوڑی, ویڈیو وائرل

May 23, 2023 | 21:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے جنوب مغربی ریجن جازان میں تیز رفتار گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے تین بچوں پر چڑھ دوڑی اور واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کے ریجن جازان میں سڑک کنارے کھڑے تین بچوں پر تیز رفتار گاڑی چڑھ دوڑی،تینوں بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود بچ گیا دوسرے بچے بھی محفوظ رہے ویڈیو میں بچے کو ہسپتال لے جاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے.

گاڑی کے نیچے آنے والے بچے کے سر پر پٹی بندھی ہے اور اس کا ہاتھ بھی زخمی ہوا ہے.

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے شہری نے کیپشن میں لکھا  کہ" یہ بچہ عبداللہ ہے جو گاڑی کے نیچے آیا مگر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔"

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ باقی دو بچے بھی ٹھیک ہیں۔