بھارتی اداکارہ سشمتا سین ’’ سورۃ العصر ‘‘کی تلاوت کرتےہوئے،ویڈیو وائرل

May 23, 2021 | 12:33:PM
 بھارتی اداکارہ سشمتا سین ’’ سورۃ العصر ‘‘کی تلاوت کرتےہوئے،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف بھارتی اداکارہ سشمتا سین نے  قرآن پاک کی سورۃ العصر کی تلاوت کرکے مسلمان مداحوں کی خواہش پوری کردی۔

چند روز قبل بالی وڈ اداکارہ سشمتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچوں کے ہمراہ لائیو سیشن  بھی کیا تھا ۔اس دوران  اداکارہ نے مسلمان مداحوں کی خواہش بھی پوری کی۔

بعد ازاں سشمتا سین کی تلاوت کلام پاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے ان کی تعریفیں کی گئیں۔دوسری جانب لائیو سیشن کے دوران اداکارہ سے ملتان کے ایک مداح نے ان سے پاکستان آنے سے متعلق ایک سوال کیا۔اس کے جواب میں سشمتا سین نے کہا کہ 'امید ہے کہ بہت جلد پاکستان آؤں، میں 3 مرتبہ کراچی آچکی ہوں اور تینوں ہی مرتبہ مجھے یہاں سے بے حد محبت ملی‘۔واضح رہےکہ اس سے قبل بھی اداکارہ نے سورۃ العصر کی تلاوت کرکے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی تھی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیںیاسرہ رضوی ’ماں‘ بن گئیں،بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل