یاسرہ رضوی ’ماں‘ بن گئیں،بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

May 23, 2021 | 12:18:PM
یاسرہ رضوی ’ماں‘ بن گئیں،بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے یاسرہ رضوی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے ننھے سے بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے اور محبت بھری نظروں سے بیٹے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ یاسرہ رضوی نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کے ہاں گزشتہ روز صبح 9 بجکر 50 منٹ پر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

اداکارہ نے اپنے نومولود بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’انسان ہونا آپ کا واحد تعارف ہے اور ساتھی انسانوں کی خدمت آپ کا واحد مقصد ہے۔‘اُنہوں نے بیٹے کو دُعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ایک عمدہ زندگی گُزارنا۔‘

 یاسرہ رضوی کی پوسٹ پر اُن کے مداح اور شوبز ستاروں کی بڑی تعداد اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد پیش کررہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یاسرہ رضوی کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خوبرو اداکارہ  نیلم منیر  رنجیدہ۔۔جذباتی کیوں ہوئیں۔۔؟