خوبرو اداکارہ  نیلم منیر  رنجیدہ۔۔جذباتی کیوں ہوئیں۔۔؟

May 23, 2021 | 11:49:AM
خوبرو اداکارہ  نیلم منیر  رنجیدہ۔۔جذباتی کیوں ہوئیں۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)خوبرو اداکارہ نیلم منیر کراچی میں 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں جاں بحق ہونے والی اپنی بہترین دوست اور معروف ماڈل زارا عابد کی پہلی برسی پر جذباتی ہوگئیں۔

نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زارا عابد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں دوستوں نے سفید لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

  داکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا عابد کی مغفرت کے لئے دُعا کی۔اُنہوں نے جذباتی انداز میں لکھا کہ ’پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کو ایک سال گزر گیا ہے اور میری خوبصورت اور پیاری دوست زارا عابد بھی اس حادثے میں انتقال کرگئی تھی۔

’’نیلم منیر نے اپنی مرحوم دوست کے لئے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ زارا کو جنت الفردوس عطا کرے، آمین۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 99 افراد سوار تھے۔ محکمہ صحت سندھ کے حکام نے بتایا کہ 2 مسافر محمد زبیر اور ظفر مسعود حادثے میں معجزاتی طور پر بچ گئے جبکہ 97 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی تھی۔

زارا عابد پاکستان فیشن انڈسٹری میں تیزی سے اُوپر کی جانب جارہی تھیں اور گزشتہ سال انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فیمیل ماڈل کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے انڈسٹری کے معروف ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا اور کیرئیر کا آغاز ثنا سفیناز کے ساتھ کیا جبکہ بہت جلد وہ عظیم سجاد کی فلم چوہدری سے بڑی اسکرین پر بھی ڈیبیو کرنے والی تھیں۔
 یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ پر سوگ طاری۔۔ نامور میوزک ڈائریکٹر چل بسے