بالی ووڈ پر سوگ طاری۔۔ نامور میوزک ڈائریکٹر چل بسے

May 23, 2021 | 10:55:AM
بالی ووڈ پر سوگ طاری۔۔ نامور میوزک ڈائریکٹر چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بالی ووڈ کے نامور میوزک ڈائریکٹر وجے پٹیل عرف لکشمن انتقال کر گئے۔ 

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 70 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دینے والے وجے پٹیل اپنے بیٹے کے ساتھ ناگپور میں مقیم تھے جہاں انہیں آج دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہوں نے 80 کی دہائی میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور سریندر کے ساتھ مل کر بالی ووڈ کو کئی مشہور گانے دیئے، وجے اور سریندر کی جوڑی رام لکشمن کے نام سے مشہور تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: چین میں طوفانی بارش ۔۔اولےگرنے سے ماؤنٹین میراتھن میں شریک 21 افراد ہلاک
 

انہوں نے سلمان خان کی فلموں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں موسیقی ترتیب دی جن کے کئی گیت سپر ہٹ ثابت ہوئے۔ فلم "میں نے پیار کیا" کا البم تو اتنا زیادہ ہٹ ہوا کہ اس کی ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔