چین میں طوفانی بارش ۔۔اولےگرنے سے ماؤنٹین میراتھن میں شریک 21 افراد ہلاک

May 23, 2021 | 10:39:AM
چین میں طوفانی بارش ۔۔اولےگرنے سے ماؤنٹین میراتھن میں شریک 21 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چین کےصوبےگنسو میں طوفانی بارشوں اور اولےگرنے سے میراتھن میں شریک 21 افراد موت کی وادی میں جا پہنچے۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق واقعہ شمالی چین کے صوبے گنسو میں پیش آیا جہاں پہاڑی علاقے میں 100 کلومیٹر ماؤنٹین میراتھن کے دوران طوفانی بارش اور اولے گرنے سے 21 افراد ہلاک جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کل 172 افراد میراتھن میں شریک تھے جن میں سے چند افراد لاپتہ بھی ہیں جس کے بعد ریس روک دی گئی ہے اور امدادی کارروائی جاری ہے۔مقامی حکام کے مطابق میراتھن کے شرکا جب بلند مقام پر 21 سے 30 کلومیٹر کے درمیان پہنچے تو انہیں شدید بارش اور برف باری نے آگھیرا اور موسم کی شدت کے باعث شرکا جان کی بازی ہارگئے۔
 یہ بھی پڑھیںپرانی دشمنی۔۔2گرپوں کے درمیان فائرنگ ۔۔ 4 افراد قتل