معروف بھارتی گلوکار کرتار پور پہنچ گئے

Mar 23, 2023 | 15:22:PM
معروف بھارتی گلوکار کرتار پور پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کے  معروف پنجابی گلوکار سرشیراجسویر کرتار پور پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے مشہور سنگر سر شیراجسویر کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی گلوکار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بابا گرو نانک گردوارہ آئے ہیں۔ 

بھارتی پنجابی گلوکار نے بابا گورو نانک کے گردوارہ پر ماتا ٹیکا اور مذہبی عبادات کرنے کے بعد  کرتارپور لنگر ہال سے لنگر بھی کھایا۔ 

مزید پڑھیں: راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سُنا دی گئی

مشہور سنگر نے اپنی فیملی کے ساتھ کرتارپور کو مکمل طور پر وزٹ کیا اور گردوارہ میں فوٹوسیشن بھی کیا ۔

واضح رہے کہ سر شیرا جسویر وہ گلوکار ہے جس نے بہت کم عرصے میں اپنی محنت,سادگی,لگن اور خوبصورت آواز سے بہت نام کمایا ہے اور ان کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں پاکستان میں بھی موجود ہیں ۔