راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سُنا دی گئی

Mar 23, 2023 | 12:33:PM
راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سُنا دی گئی
کیپشن: نریندرمودی نے نام سے متعلق ریمارکس دینے پر راہول گاندھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی مقامی عدالت نے کانگریس رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنا دی، نریندر مودی نے نام سے متعلق ریمارکس دینے پر راہول گاندھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کی مقامی عدالت نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے ہتک عزت کیس میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو مجرم قرار دے دیا اور 2 سال قید کی سزا سنا دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گجرات میں سورت کی عدالت میں 2019ء کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

خیال رہے نریندرمودی نے نام سے متعلق ریمارکس دینے پر راہول گاندھی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

بی جے پی ممبر اسمبلی پوریش مودی نے راہل گاندھی کے خلاف تعزیرات ہند کی بدنامی سے متعلق دفعہ 499 اور 500 کے تحت 16 اپریل کو یہ شکایت دائر کی تھی۔

اپنی شکایت میں سورت مغربی سیٹ سے ممبر اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس صدر نے کہا تھا کہ سارے مودی چور ہیں یہ کہہ کر پورے مودی کمیونٹی کی توہین کی ہے۔

راہول گاندھی کو مودی پر تنقید کرنے پر دو سال کی سزا سنا دی گئی لیکن پاکستان میں ایک بد تمیز  ہر کسی پر جھوٹ اور تہمت باندھتا ہے۔ ہر کسی کو غدار کہتا ہے۔ ہر ادارے کو ذلیل کرتا ہے۔ آئی ایس آئی، فوج، پولیس اور الیکشن کمیشن کو مختلف طرح سے مورد الزام ٹھہراتا ہے۔ قتل کی سازش کا الزام لگاتا ہے۔ پورے ملک کو تباہ کر دیا لیکن اسکو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ پھر کہتے ہیں بھارت ہمارے ساتھ آزاد ہو کر ہم سے آگے نکل گیا۔