علیزے شاہ فوڈ پوائزننگ کا شکار، تصاویر وائرل

Mar 23, 2023 | 13:13:PM
علیزے شاہ فوڈ پوائزننگ کا شکار، تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی سٹار ادکارہ علیزے شاہ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئیں۔ ہسپتال سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں منفرد پہچان رکھنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی فی الحال طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس کے باعث وہ ہسپتال مں داخل ہیں۔ اس بات کا اظہار  خود انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیاہے۔ 

سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنی صحت کے بارے بتاتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی بھی درخواست کی  ہے۔ پوسٹ میں اداکارہ مریضوں والا لباس پہنے ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ اداکارہ یہ بھی بتایا کہ وہ فوڈ پوائزننگ میں مبتلا ہیں اور جلد صحت یابی کیلئے مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ 

واضح رہے کہ علیزے شاہ ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی آ رہی ہیں۔ کبھی وزن بڑھنے پر تنقید کا نشانہ بنی تو کبھی وزن کم کرنے پر ان کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کی سوئمنگ کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

اس بار بھی اداکارہ کو ہسپتال سے تصاویر شیئر کرنے پر صارفین سے ملے جلے تبصروں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی تو بعض نے اداکارہ پر تنزیہ جملوں کی بوچھاڑ کر دی۔ 

اگرچہ معاملہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں ہے اس کوئی بھی ان کی مدد نہیں کر سکتا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو احساس دلایا کہ فوڈپوائزننگ کوئی اتنی بڑی بیماری بھی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اتنا سنگین مسئلہ ہے جتنا اداکارہ بنا رہی ہیں۔