ہانیہ عامر کی سوئمنگ کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 

Mar 22, 2023 | 20:35:PM
ہانیہ عامر کی سوئمنگ کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکار ہ ہانیہ عامر کی سوئمنگ کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین برہم  ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی لائف اور روٹین سے متعلق اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں، حال  ہی میں فو ٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سوئمنگ کرتے تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں سوئمنگ سوٹ میں سوئمنگ کرتے اور محظوط ہوتے دیکھا جا سکتاہے،تصاویر وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صافین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور تنقید کرنا شروع کردی ۔


ایک صارف نے لکھا کہ ہانیہ آپکو شرم آنی چاہیے۔



اداکارہ نئی تصاویر میں کافی پرجوش نظر آرہی ہیں جس کی وجہ ہم انکی بہترین کارکردگی سمجھ سکتے ہیں،ہانیہ عامر کے متعدد پراجیکٹس سپر ہٹ جا رہے ہیں، جن میں ’’مجھے پیار ہوا تھا‘‘ اور ’’میرے ہمسفر‘‘شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، شاندار پاکستانی سٹار اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ مختلف مقامات کا سفر کرتے ہوئے کافی مزے کر رہی ہیں۔اس سے قبل ہانیہ کو تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں اپنی سالگرہ پورے زور و شور سے مناتے ہوئے دیکھا گیا۔