ملک میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Mar 23, 2023 | 10:38:AM
محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو جڑواں شہروں سمیت خیبرپختوںخوا، پنجاب، زیریں سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی پشگوئی بھی کی گئی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو جڑواں شہروں سمیت خیبرپختوںخوا، پنجاب، زیریں سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی پشگوئی بھی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش پسنی 40، کوئٹ سمنگلی 14، شیخ ماندہ 4، تربت 10، جیوانی 9، اورماڑہ 8، گوادر2، پنجگور ایک، پارا چنار 16، مالم جبہ 4، دیر ایک، سندھ میں مٹھی 14، نارتھ کراچی ایک، مظفر آباد 12، ملتان سٹی 10، خانیوال4، ڈی جی خان اور کوٹ ادو میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیز آباد، چھور، ٹنڈو جام اور مٹھی میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔