رونالڈو نے ازبکستان کیخلاف میچ میں ریکارڈز کے انبار لگا دیئے

Jun 23, 2026 | 23:22:PM
رونالڈو نے ازبکستان کیخلاف میچ میں ریکارڈز کے انبار لگا دیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سٹیج میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے متعدد تاریخی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

میچ کے چھٹے منٹ میں گول اسکور کر کے رونالڈو ورلڈ کپ کے چھ مختلف ایڈیشنز (2006 سے 2026) میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے، 41 سالہ فٹ بالر نے ہر ایڈیشن میں کم از کم ایک گول اسکور کیا ہے۔

بعد ازاں 39ویں منٹ میں ایک اور گول کے ساتھ انہوں نے ایک اور سنگِ میل عبور کیا اور ورلڈ کپ مقابلوں میں پرتگال کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے، اس کے ساتھ ان کے گولز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ یوسیبیو کے پاس تھا جنہوں نے 9 گول کیے تھے۔

رونالڈو اس میچ میں گول کرنے کے بعد ورلڈ کپ کی تاریخ کے دوسرے معمر ترین گول اسکورر بھی بن گئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ رونالڈو اپنے کیریئر کے آغاز میں ورلڈ کپ میں پرتگال کی جانب سے گول کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں، اور اب وہ اسی ایونٹ میں عمر رسیدہ گول اسکورر بننے کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں، ان کی اس کارکردگی کو ورلڈ کپ تاریخ کے اہم ترین انفرادی ریکارڈز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات