فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی صدر کی ملاقات،علاقائی پیشرفت، امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے این آئی (ایم)، ایچ جے، سی او اے ایس اور سی ڈی ایف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ملاقات کی، جس میں علاقائی پیش رفت اور امن کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی چیلنجز کے دوران تنازعات کے پُرامن حل کی حوصلہ افزائی اور علاقائی فریقین کے درمیان باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے اپنے عزم کی توثیق کی، جس کا مشترکہ مقصد پورے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا وزیراعظم ہاؤس آمدپرپرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا