آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

Jun 23, 2026 | 22:14:PM
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 1.32 ڈالر کمی کے بعد 72 ڈالر 54 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔

اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 1.40 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 76 ڈالر 50 سینٹ پر آگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق خطے میں صورتحال میں بہتری اور سپلائی کے تسلسل کے باعث عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ کم ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تباہ شدہ ایف 15 طیارے کے فائٹر پائلٹ کا انکشاف، امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی
 

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: