پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا

Jun 23, 2025 | 22:44:PM
پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خلیج فارس کی صورتحال کے باعث پی ائی اے کا فضائی آپریشن حفظ ماتقدم کے طور پر  محدود  کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے کی پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ  کر دیا گیا ہے۔

ترجمان  پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے،حالات معمول میں آنے کے بعد پی ائی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی ،

ایسے تمام مسافر جو ان پروازوں پر سفر کررہے تھے سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں سے متعلق بروقت معلومات پی ائی اے کال سینٹر سے حاصل کریں ،پی آئی اے کے ریزرویشن محکمہ نے مسافروں کی بکنگ کو دوسری پروازوں پر منتقلی کا کام شروع کردیا ہے۔

ترجمان  پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ منسوخی سے ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر مسافروں کی حفاظت تمام امور پر مقدم ہے ۔

یہ بھی پڑھیںَ: نوبل انعام کیلئے ٹرمپ کے نام کی سفارش کے خلاف قرارداد سینیٹ میں جمع