عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو گیا 

Jun 23, 2025 | 09:17:AM
عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب نیوز )عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول سپلائی جہازوں کے فریٹ (کرایوں) میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق جہازوں کے فریٹ میں اضافے سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو گیا۔

12 جون کو خلیج فارس سے تیل ترسیل جہاز کا کرایہ تقریباً 14 ڈالرز فی ٹن تھا، آج تقریباً 21 ڈالرز ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول نرخ 76 ڈالرز سے بڑھ کر 82 ڈالرز فی بیرل ہو گیا ہے جبکہ ڈیزل کے ریٹ 82 ڈالرز فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالرز فی بیرل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جہازوں کے تیل جے پی ون کا ریٹ 80 ڈالرز سے بڑھ کر 90 ڈالرز فی ٹن ہو گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:برطانوی وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے گفتگو، ایران کے ایٹمی خطرے پر تشویش 

 دوسری جانب سنگاپور میں مشرق وسطیٰ میں جنگ میں شدت کے بعد عالمی منڈی میں کاروبار کا پہلا دن شروع ہوا تو خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جنگ میں شدت کے بعد عالمی منڈی میں کاروبار کا پہلا دن شروع ہوا تو خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا،برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ تقریباً 80 ڈالر میں فروخت ہوا۔

 ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا،عالمی گیس 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہوئی۔