’اسرائیل کی جارحیت اور حملوں کی مذمت کرتے ہیں‘پاکستان کاامن کیلئے مذاکرات پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی راستے کو ترجیح دیتا ہے اور تنازع کے پرامن حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کونسل ارکان نے کشیدگی کے خطرات سے خبردار کیا تھا، مگر ان اپیلوں کو نظر انداز کیا گیا، سفارتکاری کے بجائے طاقت کے استعمال کو ترجیح دی گئی، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی،پاکستانی مندوب نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق اصولی مؤقف اختیار کیا۔
اسرائیل کی جارحیت اور حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اس کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پاکستان ذمہ دار رکن ہونے کا کردار ادا کر رہا ہے،پاکستان بطور سیکورٹی کونسل رکن اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری سے نبھا رہا ہے،ہمارا مؤقف واضح ہے کہ تنازع کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
عاصم افتخار نے بتایا کہ نائب وزیراعظم پاکستان اس وقت خطے کے مختلف ممالک کے سربراہان سے رابطے میں ہیں،وہ امن کے فروغ کے لیے بھرپور سفارتی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حملوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پاکستان کو اس بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ اسرائیل کی سیکیورٹی کیلئےکیا،امریکی نمائندے کا اقوام متحدہ میں بیان