نواز شریف ابھی پاکستان نہیں جا رہے، حسین نواز

Jun 23, 2023 | 19:36:PM
نواز شریف ابھی پاکستان نہیں جا رہے، حسین نواز
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ نواز شریف ابھی پاکستان نہیں جا رہے۔

لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے حسین نواز نے کہاکہ نواز شریف دس سے پندرہ دن کیلئے دبئی جائیں گے کیونکہ وہ دبئی میں اپنے خاندان کیساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ہوسکتا ہے کہ نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جائیں،حسین نوازنے کہاکہ وہ عیدالاضحٰی دبئی میں اپنے خاندان کیساتھ منائیں گے۔