سرگودھا کی عدالت کا فیصلہ کمزور لگتاہے،کامران مرتضیٰ

Jul 23, 2025 | 23:25:PM
سرگودھا کی عدالت کا فیصلہ کمزور لگتاہے،کامران مرتضیٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جے یو آئی ف کے سینیئر رہنما اور وکیل سپریم کورٹ کامران مرتضیٰ  نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سرگودھا کی عدالت کی ججمنٹ کمزور لگتی ہے, اسپیشل جج کچھ وقت کے لیے مقر ر کیے جاتے ہیں اور مکمل  فیصلہ نہیں کر سکتے۔

24 نیوز کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے حکومتی گواہوں کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر گواہ حکومت کے  ہی ہوتے ہیں مگر وہ کیا کہتے ہیں یہ اہم ہوتا ہے,تحریک انصاف کے مستقبل پر ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کو قربانی دیتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کی ضد چھوڑ نی چاہیےاور سیاسی جماعتوں سے بات کرنا چاہیے۔

جبکہ پروگرام میں شریک پی ٹی آئی  کے رہنما سید علی بخاری نے عدالت کے حالیہ فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا صرف چیزیں توڑنے پر دس دس سال کی سزائیں دی جاتی ہیں؟

عدالتوں کے حوالے سے مزید ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کا مقصد انصاف پسند ججز کو سائیڈ لائن کرنا تھا ۔ اس سے پہلے سرگودھا کے جج نے تین ملزمان کو بری کیا تھا مگر ان کا بعد میں تبادلہ کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کیسز کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی مہیا نہیں کرائی گئیں ۔  

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس ادانہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند ہوں گی