لیسکو کامیٹرزودیگرمیٹریل کی خریداری کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لیسکو نےاربوں کی لاگت سےمیٹرزودیگرمیٹریل کی خریداری کرنےکافیصلہ کرلیا،ڈسٹری بیوشن میٹریل کی خریداری کیلئے7ارب 64کروڑ کابجٹ مختص کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق بورڈآف ڈائریکٹرزنےسامان کی خریداری کیلئےبجٹ کی منظوری دیدی،لیسکوکی جانب سےرواں مالی سال کےدوران میٹریل کی خریداری کی جائیگی۔
سنگل و تھری فیز میٹرز، اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کی جائےگی۔
ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز سمیت دیگرضروری آلات کی خریداری کی جاسکےگی۔
لیسکو نے میٹریل کی خریداری کیلئے بجٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کیا تھا،بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بجٹ کی منظوری دیکر خریداری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 200یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کیلئے اہم خبر