روس میں انٹرنیٹ پر انتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ

Jul 23, 2025 | 10:16:AM
 روس میں انٹرنیٹ پر انتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )روس نے انٹرنیٹ پر انتہاپسندی سے متعلق مواد سرچ کرنے والے افراد پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

روس کی پارلیمنٹ نے روس میں انتہاپسند سمجھے جانے والے مواد کو آن لائن تلاش کرنے اور پڑھنے والوں پر جرمانہ لگانے کی منظوری دے دی۔

 یہ بھی پڑھیں:کشمیر  پر ثالثی ، اہم ملاقات طے ،امریکہ سے بڑی خبر آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسے افراد پر 5 ہزار روبل تک کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روس میں وی پی این استعمال کرنے پر بھی جرمانے کا قانون منظورکرلیاگیا۔

دوسری جانب جرمانے کے فیصلے کی حکومتی شخصیات اور اپوزیشن دونوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔