ٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے ملاقات ہوگی: ٹیمی بروس
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے، جمعہ کو اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات شیڈول ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا، انہوں نے کہا کہ امریکا جانتا ہے پاک بھارت معاملات کو آگے کیسے بڑھانا ہے،پاکستان اور امریکا کے رہنماؤں کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا چکی ہے، جس میں وہ خود بھی شریک ہوں گی۔امریکا جانتا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے اور ملاقات میں خطے کی سلامتی، دو طرفہ تعلقات، اور بین الاقوامی معاملات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کا زور ختم کر دیا گیا، حماس کے لوگ امدادی سامان لوٹنے میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے پھر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا
ٹیمی بروس نے کہا کہ وٹکوف جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں غزہ جا رہے ہیں، وہ دن بھی آئے گا جب جنگ سے تباہ حال غزہ کی تعمیر نو پر کام شروع کیا جائے گا، صدر ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او پر واضح کر چکے کہ امریکا عالمی ہیلتھ معاہدے میں شامل نہیں ہو گا۔