انڈین ڈانسر کی محبت میں گرفتار پولش خاتون انڈیا پہنچ گئی

Jul 23, 2023 | 14:42:PM
 اگر میرا بس چلے تو میں کل ہی شاداب سے شادی کر لوں۔‘ باربرا کے ان الفاظ پر ان کے انڈین معشوق شاداب عالم کا چہرہ کھل اٹھا۔یہ بات باربرا پولک نامی خاتون نے کہی ہے جو حال ہی میں پولینڈ سے انڈیا آئی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اگر میرا بس چلے تو میں کل ہی شاداب سے شادی کر لوں‘ باربرا کے ان الفاظ پر ان کے انڈین معشوق شاداب عالم کا چہرہ کھل اٹھا۔یہ بات باربرا پولک نامی خاتون نے کہی ہے جو حال ہی میں پولینڈ سے انڈیا آئی ہیں۔

شاداب عالم کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’ہم دونوں قانونی طریقے سے شادی کرنا چاہتے ہیں، تاکہ آنے والی زندگی میں ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘باربرا پولاک جولائی کے دوسرے ہفتے میں اپنے بوائے فرینڈ شاداب عالم سے ملنے مشرقی ریاست جھارکھنڈ کے معروف شہر ہزاری باغ پہنچی ہیں۔

شاداب نے بتایا کہ جب ہم پہلی بار ملے تو باربرا نے سب سے پہلے ہمیں سلام کیا۔ جب ہم نے اس سے پوچھا کہ انھوں نے سلام کرنا کہاں سے سیکھا ہے تو انہوں نے کہا کہ ’جب گاؤں آئی تو گاؤں والے ملنے آئے تو میں نے شاداب کو سلام کرتے ہوئے سنا، اس کے بعد سے جو بھی مجھ سے ملنے آتا ہے میں انہیں سلام کرتی ہوں۔

 بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق باربرا پولش ٹک ٹاکر ہیں اور بھارتی گلوکار شاداب عالم سے محبت کرتی ہیں ۔برطانوی خبر رساں ادارے نے شاداب اور پولش ٹک ٹاکر کا انٹرویو کیا ہے ۔

مہاراشٹر کالج سے گریجویشن کرنے والے شاداب کا کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے ڈانسر ہیں،میں ڈانس کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر پوسٹ کرتا تھا، یہ دیکھ کر باربرا نے مجھے فالو کرنا شروع کر دیا ،’ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد، میں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنا شروع کیا۔ باربرا مجھے وہاں بھی فالو کرتی تھی۔ ایک دن میں لائیو تھا تو دیکھا کہ باربرا بھی وہاں موجود تھیں۔ انہوں نے مجھ سے رابطہ کرنے کی خواہش ظاہر کی، اور میں نے اپنا نمبر شیئر کیا۔ پھر ان کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے بات چیت شروع ہوئی۔ یہ لاک ڈاؤن سے پہلے کی بات ہے۔‘

اُن کا کہنا ہے کہ باربرا اکثر سرخ گلاب بھیجتی تھیں، جسے دیکھ کر مجھے پیار کا احساس ہونے لگا۔ پھر ایک دن باربرا نے خود ہی اپنی محبت کا اظہار کیا، جسے میں نے قبول کر لیا۔ باربرا کا کہنا ہے کہ میں نے شاداب کے لیے پولینڈ سے وزیٹنگ ویزا بھیجا لیکن وہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے پولینڈ نہیں جا سکے۔ پھر وہ خود 2021 کے آخر میں شاداب سے ملنے انڈیا پہنچیں۔

شاداب نے بتایا  کہ کوششوں کے باوجود مشکل کاغذی کارروائی کے باعث میں پولینڈ نہیں جا سکا۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار باربرا خود 26 جون کو اپنی بیٹی کے ساتھ انڈیا آئیں۔باربرا کا اپنی بیٹی کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میری بیٹی بھی میرے ساتھ یہاں چھٹیاں گزار کر بہت خوش ہے۔ وہ شاداب کے بہت قریب ہوگئی ہے۔ وہ اسے اب سے ڈیڈی کہتی ہے۔ دونوں ایک ساتھ خوب کھیلتے ہیں۔

باربرا شاداب سے شادی کی خواہشمند ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے شاداب کو سمجھایا کہ ہم دونوں کو پیار ہو گیا ہے، اب ہمیں اسے ایک منزل دینے کے لیے شادی کرلینی چاہیے۔

 باربرا کا پرجوش انداز میں کہنا ہےتھا کہ ’میرا بس چلے تو میں کل ہی شادی کرلوں، لیکن ہم دو مختلف ممالک سے ہیں، اس لیے ہمیں دستاویزات تیار کرکے قانونی طریقے سے شادی کرنا ہوگی۔

شاداب کا کہنا ہے کہ جب باربرا ہوٹل سے میرے گھر آئی تو اسے میرے گھر کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔ ان کے مشورے پر میں نے مکان کی تعمیر شروع کی۔شاداب کے اس زیر تعمیر گھر میں دو کمرے ہیں، ایک کمرے میں کچھ سامان رکھا گیا ہے اور دوسرے کمرے میں ایک بیڈ اور بیڈ کے اوپر باربرا کی ایک چھوٹی سی تصویر رکھی گئی ہے۔