الیکشن کمیشن کا سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم

Jan 23, 2023 | 15:04:PM
الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔ ای سی پی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلیٰ اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔ ای سی پی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختوانخوا کی نگران حکومتوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز منجمد کر دیئے گئے۔

 دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ محسن نقوی کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے محسن نقوی سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدےکا حلف لیا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے ا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے گئے تھے جب کہ اپوزیشن نے محسن نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔

پنجاب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد معاملہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔