امریکا سے بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر نظر ہے، ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعودپزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم امریکا کے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اورکسی بھی ممکنہ صورتِ حال کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
Iran is committed to peace and stability in the region. Recent negotiations involved the exchange of practical proposals and yielded encouraging signals. However, we continue to closely monitor U.S. actions and have made all necessary preparations for any potential scenario.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) February 22, 2026
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی نمایندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں جمعرات کو ملاقات ہو سکتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفارتی حل کا اچھا امکان موجود ہے۔