فلپائن میں طیارہ حادثے کا شکار ، 4 افراد ہلاک

Feb 23, 2023 | 14:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) فلپائن میں سیسنا طیارہ  آتش فشاں پہاڑ پر جا گرا  ، حادثےمیں  4 افراد ہلاک ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فلپائن میں میون کے پہاڑی سلسلے میں پیش آیا جہاں طیارہ ایک آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک گرا جس کے نتیجے میں دو آسٹریلوی اور دو فلپائنی شہری ہلاک ہوگئے۔فلپائنی سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کارروائی شروع کی اور طیارے کا ملبہ آتش فشاں پہاڑ پر سے ملا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دو آسٹریلوی شہری پاور کمپنی میں انرجی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مشیر کے طور پر کام کررہے تھے۔

ضرور پڑھیں: پاکستان بار کونسل کا چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بنچ پر عدم اعتماد

دیگر کیٹیگریز: دنیا