پی ٹی آئی کی کراچی ضمنی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست

Feb 23, 2023 | 12:41:PM
پاکستان تحریک انصاف نے 16 مارچ کو کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی) پاکستان تحریک انصاف نے 16 مارچ کو کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کراچی کے ضمنی الیکشن ملتوی کرانے کیلئے چیف الیکشن کمیشنر کو خط لکھا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں فیصلہ معطل کرے۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 70 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے کے خلاف درخواستوں پر پنجاب کے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے پنجاب کے متعلقہ حلقوں میں ضمنی الیکشن روکنے کا بھی حکم دیا تھا۔