منفرد تحفہ۔خان کیلئے بٹ نے کونسی خصوصی چیز  تیار کر لی؟

Feb 23, 2022 | 22:53:PM
بالی ووڈ، اداکار، سلمان خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکار سلمان خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play
(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر سری نگر کے فتح کدل سے تعلق رکھنے والے ایک کاریگر نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ادا کار سلمان خان  کو پیش کرنے کیلئے منفرد تحفہ  تیار کرلیا۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق سری نگر کے رہائشی نے سلمان خان کو تحفہ پیش کرنے کے لئے اپنی کمائی خرچ  کرنے کے بجائے اپنے ہنر اور تخلیقی صلاحیتوں کی جلوہ نمائی کی ہے۔ محمد حسین بٹ نامی کاریگر  بالی ووڈ ادا کار سلمان خان  کا سخت پرستار ہے اور اس نے بالی ووڈ اداکار کو  بطور تحفہ پیش کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں سے خالص سلک کا ایک قالین تیار کیا ہے جس پر انہوں نے سلمان خان کی تصویر بنائی ہے۔ محمد حسین بٹ  کاریگر کو یہ قالین تیار کرنے کے لئے چھ ماہ لگ گئے جس پر انہوں سلمان خان کی سرخ اور سیاہ رنگ کی نصف آستینوں والی قمیض پہنے تصویر بنائی ہے اور اس قالین کا سائز ڈھائی فٹ مربع ہے۔کشمیر کی تاریخ میں غالباً پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی کشمیری نے بالی ووڈ کے کسی ادا کار کےلئے اپنی بے پناہ محبت کے اظہار کے لئے قالین بنایا ہو جس پر اس فلمی ستارے کی تصویر بنائی گئی ہو۔